راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن گزشتہ روز یونیورسٹی ہال میں ہوا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے جاری پروگرامز پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر 847 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ گورنر پنجاب نے طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ 10طالبات کو سونے‘ 9کو چاندی کے تمغے دیئے گئے۔ 13طالبات کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کے سرٹیفکیٹس جبکہ 26طالبات کو رول آف آنرز عطا کیا گیا۔ اپنے خطاب میں گورنر نے کہا کہ ایٹمی ملک پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت کر سکتا ہے لیکن اس کیلئے ملک میں امن و امان کا ہونا ضروری ہے۔ امید ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کو ایک قوم بنا کر دشمن کی ہمیں تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنائے گی۔