• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے 28میں سے 20تھانوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر، چوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، پولیس ریکارڈ

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے 28 میں سے 20 تھانوں میں 30 ستمبر کو ڈکیتی ،سرقہ باالجبر نقب زنی اور چوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی ، رمنا،سنگ جانی، انڈسٹریل ایریا ،کھنہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج ہوئے۔تھانہ ترنول میں سٹریٹ کرائم اور تھانہ کراچی کمپنی میں گھر کے تالے ٹوٹنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ادھر کیپٹل پولیس نے میڈیا کو کرائم ڈائری دینا بھی بند کر رکھی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید