• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ ، لبنان، کشمیر پر استعمار گردی کا جواب عالم اسلام پر واجب ، حسین مقدسی

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)حضرت ابو طالب کا یوم وصال یوم الحزن کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ماتمی جلوس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ لبنان کشمیر پر استعمار گردی کا جواب ایران یا پاکستان نہیں پورے عالم اسلام پر واجب ہے ۔ لبنان غزہ و کشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے عالم اسلام جرات ابو طالب اپنائے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل و بھارت کی بالا دستی قائم کرنا چاہتا ہے۔ گزشتہ حکومت کے عزاداری کے خلاف ایس او پیز غیر قانونی غیر اخلاقی تھے جو موجودہ حکومت نے جاری رکھے۔ انہوں نے مذہبی آزادیوں اور آئینی حقوق کے حصول کیلئے عملی اقدام اٹھانے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں ۔ متنازعہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے شرپسندوں سے مجرمانہ گٹھ جوڑ کیا گیا۔یہ تمام صورتحال آج ہمیں اس مقام پر لے آئی ہے کہ ہم پنجاب حکومت کے ناروا ایس او پیز، زیادتیوں اور قانونی اور آئینی حقوق سلب کرنے پر قوم کو لائحہ عمل دیں۔
اسلام آباد سے مزید