• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرگ آبادی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا کر رہی ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزارت انسانی حقوق نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے پاکستان کی نیشنل لائبریری میں بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے بزرگ شہریوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بزرگ آبادی موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا کر رہی ہے۔ ان کی فلاح و بہبود کیلئے ایسی جامع پالیسیوں کی ضرورت ہے جو ان کی مخصوص ضروریات کا احاطہ کرتی ہوں۔
اسلام آباد سے مزید