• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نیلامی،پانچ کمرشل پلاٹ10ارب95کروڑ میں فروخت

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)سی ڈی اے کے زیر اہتمام ہونے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میںپہلے روز 5پلاٹ دس ارب94کروڑ 80لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے ۔ کمرشل پلاٹوں کا نیلام عام 3 اکتوبر تک گندھارا سیٹزن کلب، F-9 پارک میں جاری رہے گا۔تر جمان کے مطابق پہلے روز F-8 مرکز کاپلاٹ نمبر G۔13 ایک ارب 22کروڑ روپے، D۔16 ایک ارب25کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔ G-8 مرکز کا پلاٹ نمبر 4D 59 کروڑ80لاکھ ، بلیو ایریا G-8 کمرشل پلاٹ نمبر 10 پانچ ارب 36کروڑ ،مرکز I-8 کا پلاٹ نمبر I.B دو ارب 22کروڑروپے میں نیلام کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید