راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)راولپنڈی بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے امتحان انٹر میڈیٹ پارٹI- (گیارہویں) 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب 40.04رہا ۔ چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے کہا کہ امتحان میں 61104اُمیدواروں نے داخلہ بھجوایا۔ 59710اُمیدوار شاملِ امتحان ہوئے اور23906 کامیاب ہوئے۔ 1319اُمیدوار غیر حاضر رہے۔ محمد عدنان خان نے کہا کہ کنٹرولر امتحانات اور اُن کی پوری ٹیم کامیاب امتحانات کے انعقاد اور بروقت نتائج کی اشاعت پر مبارکباد کی مستحق ہے۔