• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 25 موٹرسائیکلوں سے محروم، متعدد افراد سے موبائل فون چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 25موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کر موبائل چھین لئے گئے۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ چکلالہ روڈ پر2نامعلوم ملزمان نعیم علی سے موبائل اور15ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں2موٹرسائیکل سوارمحمد احمد سے موبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ فاروق اعظم روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد عاصم سے 29ہزار روپے اور گھڑی ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ جمعہ مارکیٹ میں2 نامعلوم ملزمان محمد سلیم سے موبائل اور ایک لاکھ 95ہزار روپے،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ڈاکٹر زاہد والی گلی میں نامعلوم ملزم نے ملک عامر حنیف سےموٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر پسٹل سے فائر کرکے اسے زخمی کردیا۔ تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں2 موٹرسائیکل سوار آصف علی سے موبائل ،تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ گندم گودام کے قریب 3موٹرسائیکل سوار اکسیراحمد راجہ سےموٹرسائیکل اپلائیڈ فار چھین کر فرار ہوگئے ۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ غازی آباد میں فرحت علی کے گھر کے تالے توڑ کر25ہزار روپے ،سونا مالیتی 4لاکھ روپے اور انعامی بانڈز مالیتی 45ہزارروپے ،وکیل کالونی میںتیمور حسن کے گھر کے گیٹ کا تالا توڑ کر 32لاکھ روپے اور 4ہزار ڈالر،گلشن آباد میں محمد زاہد کے گھر تالے توڑ کر 32 ہزار روپے اورسونا مالیتی 10لاکھ روپے ، فیز8میں عدیل احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے اور سونا مالیتی 16لاکھ روپے ، فیز8میں نوشین اعجاز کے گھر سے 15سو ڈالر چوری ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید