• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے مزید دو ہلاکتیں،مریضوں کی تعداد1358ہوگئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں ڈینگی سے مزید دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں ایک خاتون نسیم بیگم کاتعلق چک جلال الدین سے ہے جبکہ دوسرے ہلاک ہونے والے مریض کا تعلق یونین کونسل سولہ راول ٹاؤن سے بتایا گیا ہے۔اب تک سرکاری طور پر راولپنڈی میں سات جبکہ غیر سرکاری طور پرگیارہ ہلاکتیں بتائی جارہی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے103 کنفرم مریضوں کے ساتھ راولپنڈی میں سرکاری طور پر ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد1358 ہوگئی ہے۔181ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ادھرصوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کمشنر آفس راولپنڈی انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کی اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ماہ اکتوبر ہمارے لئے حالت جنگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہم نے ہسپتالوں میں بستروں کی استعداد کو بڑھا کر 600 تک لے جانے کا پلان بنایا ہے۔
اسلام آباد سے مزید