• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملی یکجہتی کونسل کا 4اور 7اکتوبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی منانے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خصوصی نمائندہ) 28 سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے 4 اکتوبر اور 7 اکتوبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، حسیب امیری، اشفاق نذیر، علامہ عارف واحدی، سید ناصر عباس شیرازی اور سید مرتضی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اس وقت پوری امت، پورا عالم اسلام ایک شدید غصہ اور اضطراب میں ہے۔ ملی یکجہتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسرائیل کی ناجائز ریاست کے سامنے کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔ سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 7 اکتوبر کو سب نے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کرنی ہے۔دریں اثناء این اے 37 ضلع کرم کی دوبارہ ری کاؤنٹنگ کیس کو سپریم کورٹ بھیجنے کے خلاف آیم ڈبلیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہار جانے والوں کو پاکستان میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا۔ الیکشن کمیشن اور عدالتی طریقوں سے سیٹیں چھینی جا رہی ہیں، ہارا ہوا لشکر آئینی ترامیم کرنا چاہتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید