• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریویو پٹیشن میں من پسند بینچ کی تشکیل ہارس ٹریڈنگ‘ وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئین کے آرٹیکل 63 اے میں ریویو پٹیشن میں اپنے من پسند بینچ کی تشکیل کو ہارس ٹریڈنگ اور پارلیمنٹ کو منڈی لگانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ یہ دنیا تاریخ کا ایک سیاہ دن ہوگا آئین بنانے والوں کی پارلیمنٹ کی خرید و فروخت ہو اور منڈی لگے اور اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے۔وکلاء تنظیموں کے ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ موجودہ آئینی ترامیم کو ملک بھر کے وکلاء نمائندوں سول سوسائٹی عوام جمہوری پسند پارٹیوں ترقی پسند رہنماؤں نے مسترد کردیا، لاہور کے تاریخی ملک گیر وکلاء کنونشن کے بعد ان آئینی ترامیم کا جواز نہیں بنتا، سپریم کورٹ جیسے ادارے میں آئینی ترامیم کیلئے ہارس ٹریڈننگ اراکین پارلیمنٹ کو جبری طور پر اغوا کرنا خواتین بچوں کو اغوا کرنا ہراساں کرنے کیلئے جواز پیدا کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی مرتکب موجودہ سپریم کورٹ بن رہی ہے جو قابل افسوس ہے۔
کوئٹہ سے مزید