• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈمک جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کی علامتی بھوک ہڑتال جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان ، بیوٹمز ، سب کیمپسز و ریسرچ سینٹرز اور دیگر یونیورسٹیوں کو درپیش مالی و انتظامی بحران کے مستقل حل کے لئے پیر کو دوسرے روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، پروفیسر سہیل انور بلوچ ، پروفیسر فرید خان اچکزئی ، پروفیسر ارسلان شاہ ، پروفیسر ہاشم جان کھوسو ، اخلاق اچکزئی ، انجینئر آرین خان بڑیچ ، پروفیسر رحمت اللہ اچکزئی ، پروفیسر نصیب اللہ بازئی ، ڈاکٹر سعید احمد ایسوٹ اور پروفیسر ساجد نبی نے علامتی بھوک ہڑتال میں حصہ لیا ۔ گزشتہ روز پشتونخوا نیپ کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ، مرکزی سینئر سیکرٹری قادر آغا ، مرکزی سیکرٹری حاجی اعظم مسیزئی ، صوبائی سیکرٹری خوشحال کاسی ، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری لطیف خان ، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مہراب بلوچ ، عبدالخالق بلوچ ، ملک نصیر ، منظور بلوچ ، دوستم بلوچ ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے حاجی عبدالرحمٰن ، انقلابی کیمونسٹ پارٹی کے کریم پرھار ، ثانیہ خان ، بی پی ایل اے کے پروفیسر حضرت علی سمیت درجنوں افراد نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا ۔اظہار یکجہتی کرنے والوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومت کی ترجیحات میں تعلیم خاص طور پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ترقی و ترویج ہے ہی نہیں ، اس نظام کو بدلنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور نوجوانوں کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید