• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے‘ سردار حمید ریکی

کوئٹہ(پ ر)ریکی قومی موومنٹ کا اجلاس چیف آف پتوزئی ریکی سردار حمید ریکی کی صدارت میں ہوا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ہر شہری کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، رخشان، مکران اور قلات ڈویژن بلوچستان کے رقبے کا تقریباً60فیصد ہیں،مگر سرکاری ملازمتوں کی تعدادیہاں نہ ہونے کے برابر ہے، یہاں کے عوام کا دارومدار بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے مگر افسوس حکومت کی جانب سے ایرانی پٹرول سے وابستہ افراد کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے، گاڑیوں کے روکنے سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوں گے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے سیل کئے گئے پٹرول پمپ فوری طور پر کھولے جائیں اور ایرانی پٹرول کو قانونی تجارت میں تبدیل کیا جائے کیونکہ اگر ایران سے سبزیاں اور فروٹ درآمد کئے جاسکتے ہیں تو ایرانی پٹرول پر پابندی ہٹائی جائے۔اجلاس میں مرکزی نائب صدر میر اکبر ریکی، صدر سردارزادہ میر حارث ریکی، میر عطاء اللہ ریکی، میر سلیم ریکی و دیگر بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید