• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کا غزہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان

انسانی حقوق کی علم بردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی—فائل فوٹو
انسانی حقوق کی علم بردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی—فائل فوٹو

انسانی حقوق کی علم بردار اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ غزہ متاثرین کے لیے مزید 3 لاکھ ڈالرز کی رقم جاری کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق تنظیموں کو دی جائے گی، فنڈ سے غزہ کے بچوں کے لیے خوراک، صاف پانی اور طبی امداد سمیت دیگر ضروریات کا انتظام کیا جائے گا۔

ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے ان فلسطینی بچوں کے بارے میں روز سوچتی ہوں جن پر اسرائیلی بم برسا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے گھر اور اسکول تباہ کر دیے گئے اور وہ اپنے پیاروں سے بچھڑ کر تنہا رہ گئے ہیں۔

ملالہ فنڈ اکتوبر 2023ء میں بھی انسانی حقوق تنظیموں کے لیے 3 لاکھ ڈالرز جاری کر چکا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید