• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا اور ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ ارشد لیاقت چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اس موقع پر ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ لاہور شہر میں 2 لاکھ 67 ہزار 998 مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ سے مستفید ہوں گے . انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں نادار و غریب افراد کی سہولیات کے لئے 17 کیمپس فعال کئے گئے ہیں ۔