ملتان (سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں سموگ تدارک اقدامات کا آغاز کیا گیا۔کمشنر مریم خان کی قیادت میں انسداد سموگ ریلی و سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر ہے۔ ائیر کوالٹی انڈکس کو بہتر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے گا۔