ملتان(سٹاف رپورٹر)ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے ’’خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام‘‘ کو صنفی مساوات میں بین الاقوامی انعام دیا گیا ہے، اس سلسلے میں تقریب ڈبلیو ٹی او کے پبلک فورم کے دوران منعقد ہوئی۔یہ انعام حال ہی میں ڈبلیو ٹی او نے متعارف کرایا ہے اور یہ ان حکومتوں کو دیا جاتا ہے کہ جنہوں نے صنفی مساوات کے حوالے سے تجارت میں نتیجہ خیز اقدامات کیے ہوں۔