ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی کے بعد صوبائی بجٹ میں بھی سرائیکی وسیب کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، 5335ارب کے بجٹ میں سرائیکی وسیب کا حصہ آٹے میں نمک برابر بھی نہیں، وسیب کے کروڑوں لوگ اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،لاہور میں ہر طرح کی سہولتیں ہونے کے باجود کھربوں روپے کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک فیض شجرا،عبدالغفورشجرا، بابا ممتاز احمد اور زبیر وینس موجود تھے۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ بجٹ میں سرائیکی وسیب کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا گیا، وسیب کو ایک دو چھوٹے منصوبوں پر ٹرخا دیا گیا ہے، حکمرانوں نے سب کچھ لاہور اور آس پاس کے اضلاع کیلئے مختص کر دیا ہے۔