ملتان( سٹاف رپورٹر)زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سٹی شجاع آباد پولیس نے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم ابوبکر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے چچا شوکت حسین نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اسے فرار کرادیا پولیس نے ملزم چچا کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی - پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ جبکہ ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے تیزرفتاری اور موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔قادر پورراں پولیس کو امام بخش نے بتایا کہ میری بیٹی 18سالہ فرین ناز گھر سے امتحان دینے گورنمنٹ ڈگری کالج گئی جو واپس نہ پہنچ سکی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔