ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ کا شہر کی سروس لینز، فٹ پاتھ، سڑکوں اور گرین بیلٹس پر تعمیراتی ملبہ پھینکنے کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ، اس حوالے سے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کی ہنگامی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعمیراتی ملبہ نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی اور شہری بدنمائی کا سبب بھی بن رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔کمشنر کی ہدایت پر اضلاع میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی جس کے تحت مساجد میں اعلانات، میڈیا کے ذریعے تشہیر اور شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔