• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، محکمہ داخلہ کیخلاف درخواست کی سماعت، سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احسن رضا کاظمی نے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد انور کی رٹ درخواست کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی ہے، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے پوسٹل سروس کے احمد ممتاز جتوئی کی رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ملازمت پر بحال کر دیا ہے، اسامہ محمود کی صوبائی محکمہ داخلہ کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کر دیا ہے کہ وہ آئندہ پیشی پر ریکارڈ پیش کرے اور فریقین کے وکلاء پٹیشنر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے حوالے سے بحث کریں ، ساجدہ بی بی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے پیٹیشنر کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ فورم پر اخراج مقدمہ اور ریلیف کیلئے رجوع کریں ۔ ثانیہ زہرا قتل کیس کے ملزم علی حیدر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی ہے،ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس چوہدری سلطان محمود نے تھانہ صدر جلال پور پیر والا کو حکم دیا ہے کہ وہ مغویہ خاتون فرحانہ بی بی کو 30 جون کو عدالت کے روبرو پیش کریں، منشیات کے مقدمے میں 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا پانے والے بھکر کے عبدالستار کی اپیل کی سماعت تین جولائی کو کرنے کا حکم دے دیا۔سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مواد اپلوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے این سی سی آئی اے نے ملزم غلام یاسین چٹھہ کو رحیم یار خان سے گرفتار کیا تھا۔
ملتان سے مزید