• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی اکرمﷺ کی سیرت مبارکہ نجات کا ذریعہ ہے، عامر سلطان سہروردی، علامہ اعجاز چشتی، علامہ فرید عثمانی

نیوکاسل (پ ر) ربیع الاول کے مقدس مہینے میں نیوکاسل کی تاریخ میں پہلی بار عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کااہتمام بانی مسجد فیضان باہو حاجی محمد عرفان عطاری اور برطانیہ کے معروف عالم دین علامہ قاری اعجاز احمد چشتی امام و خطیب جامع مسجد فیضان باہو نےکیا۔ محفل میلاد النبیﷺ کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر عامر سلطان قادری سہروردی نے کی۔ علامہ قاری اعجاز احمد چشتی نے نظامت کی اور آقائے نامدارﷺ کی سیرت بیان اور گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ فیضان باہو کے طالب علم محمد سمیع نےکیا۔ پیر عامر سلطان قادری سہروردی نے صدارتی خطاب میں کہاکہ حضور اکرمﷺ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا، بارہ ربیع الاول وہ مقدس دن ہے جب تاجدار مدینہ فخر موجدات رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعات ہوئی۔ اللہ کریم نے مومنین کو حکم دیا کہ جب انہیں اللہ کا فضل اور رحمت مل جائے تو اس پر خوشیاں منائیں۔ حضور اکرمﷺ کی سیرت مبارکہ تمام مسلمانوں کیلئے ذریعہ نجات ہے جو لوگ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔ حضور اکرمﷺ کی ولادت سے ہی پوری دنیا میں روشنی ہوئی ۔ پیر عامر سلطان قادری سہروردی نے انگریزی زبان میں خطاب کرتے ہوئے آقائے دوجہاںﷺ کے شمائل و حصائص ، سیرت پاک اور خلق عظیم پر روشنی ڈالی۔ محفل کی فضا نعرہ تکبیر و رسالت سے گونجتی رہی ۔ عمران مدنی ،محمد ثقلین رشید ،سید عمران شاہ ،ساجد محمود قادری، حاجی بابر مسعود،راجہ اسرار مظہر شمیم نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ برطانیہ کے معروف عالم دین امام و خطیب جامع مسجد ہیٹن علامہ غلام فرید عثمانی، علامہ سلیمان قادری، علامہ محمد عباس قادری، امام محمد قیصر ، امام محمد نوید، علامہ قاری عبدالرزاق اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے حضور نبی اکرمﷺ کی شان رحمت اللعالمین کا ذکر کرکے اسلام کے پیغام امن و محبت کو اجاگر کیا اور نبی پاکﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نیو کاسل کی تاریخ میں پہلی بار سے ملحقہ حصے میں مارکی لگائی گئی تھی جس کی سجاوٹ انتہائی خوبصورت انداز میں کی گئی تھی۔ اس پاک محفل میں ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری محمد اسلم، راجہ مظہر شمیم، ممتاز صنم، راجہ طاہر، راجہ ظفر اقبال، ڈاکٹر شیخ منظور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ علامہ قاری اعجاز احمد چشتی نے تمام شرکا سے اظہار تشکر کیا۔میزبان حاجی محمد عرفان عطاری کی نگرانی میں محفل کے انتظامات انجام پائے ۔ اس موقع پر نوجوان سماجی و دینی رہنما چوہدری مقصود بھی متحرک رہے۔

یورپ سے سے مزید