• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ بیلی کی عدالت میں خاتون کو عصمت دری کے بعد قتل کرنے کی سماعت

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) تین بچوں کی ماں کو عصمت دری کے بعد بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ کی اولڈ بیلی کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔برطانوی میڈیاکے مطابق 37سالہ خاتون جو تین بچوں کی ماں تھی ، کو ایک بے گھر شخص نے نائٹ آئوٹ کے بعد پارک میں قتل کر دیا تھا۔35سالہ آئیڈو نے مبینہ طور پر 37سالہ نٹالی شوٹر کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی ۔ عدالت کو خاتون کے ساتھ پیش آنے والے گھنائونے فعل کے بارے میں پراسیکیوٹر ایلیسن مورگن کے سی نے مختصر خاکہ پیش کیا اور الزام لگایا گیا کہ ملزم نے نٹالی شوٹر کے ساتھ زیادتی کی اوریہ عمل ہی اس کی موت کا باعث بنا، شوٹر17جولائی 2021کو مغربی لندن کے سائوتھ ہال پارک میں بینچ پر مردہ پائی گئی تھیں ،آئیڈو پر اولڈ بیلی میں مقدمہ چل رہا ہے ،معاملے کی سماعت کیلئے ایک جیوری پینل کا انتخاب کیا گیا تھا ، باور کیاجا رہا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
یورپ سے سے مزید