• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (پی اے) پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں موجود بھنگ کے 250 پودے ضائع کردیئے، گھر خالی ہونے کی وجہ سے اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔سارجنٹ لوسی ونٹربرن کا کہنا ہے کہ بھنگ کے پودوں کی موجودگی کی مخبری عوام نے کی تھی، اسی مخبری کی بنیاد پر ہم اس گھر تک پہنچنے اور پودوں کو تباہ کر کے منشیات کے کاروبار کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ یہ پودے اگا کر بے بس اور کمزور لوگوں کا استحصال کرتے ہیں اور کمیونٹیز کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں، ہم ان مجرموں کو اس طرح کی کارروائیوں سے روکنے اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔
یورپ سے سے مزید