• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد

لوٹن (نمائندہ جنگ) کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر کنزرویٹو پارٹی راجہ محمد اسلم خان جو کانفرنس میں شریک تھے ، کے مطابق کانفرنس کو پارٹی کیلئے اہمیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ جولائی کے عام انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد درپیش چیلنجز کی عکاسی کرتی ہے جس کے نتیجے میں لیبر کو کامیابی ملی اور کنزرویٹو پارٹی کو تاریخی نقصان ہوا۔ کانفرنس میں پارٹی کی مستقبل کی سمت اور قیادت کے بارے میں بات چیت کی گئی، خیال رہے رشی سوناک نے بھی پارٹی کو درپیش مشکلات کو تسلیم کیا لیکن اراکین پر زور دیا کہ وہ ماضی سے سبق سیکھیں اور ممکنہ واپسی کیلئے تیار رہیں۔ 2009 کے بعد پہلی بار اپوزیشن میں ہونے کے باوجود اس کانفرنس کو کنزرویٹوزکیلئے اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ وہ دوبارہ منظم اور ایسے رہنما کا انتخاب کریں جو ان کی تعمیر نو میں مدد اور ممکنہ طور پر برطانوی سیاست میں مرکز کا دعویٰ کر سکے۔
یورپ سے سے مزید