• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل خانہ جات بلوچستان اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے اجلاس

کوئٹہ(خ ن)جیل خانہ جات اور اصلاحاتی خدمات ایکٹ کے مسودے پر تین روزہ مشاورتی اجلاس انسپکٹوریٹ جنرل آف جیل خانہ جات بلوچستان نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کے تعاون سے اجلاس منعقد کیا جس میں بلوچستان کے سینئر جیل افسران اور سید منور علی شاہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، حیدرآباد ریجن اور سندھ جیل خانہ جات و اصلاحاتی خدمات (حکومت سندھ) نے شرکت کی۔ شرکاء نے مسودہ قانون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ تعاون اور علم کے تبادلے کے ذریعے جیل اصلاحات کے لیے حکمت عملی وضع کی جا سکے۔ یاد رہے کہ یہ اقدام پاکستان کے اصلاحی نظام کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید