• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصول علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ،لیاقت لہڑی

کوئٹہ (پ ر)پارلیمانی سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میرلیاقت علی لہڑی نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔وہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہدہ (پرائمری سیکشن) میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے حوالے سے معقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کا اہتمام ہدہ کونسل نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے۔ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد تعلیم کی اہمیت کو سمجھے اور اس میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے ہدہ کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کونسل کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ تقریب کے دوران میر لیاقت لہڑی نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو 30 ہزار نقد دیے مزید برآں انہوں نے سکول کی بہترین ٹیچر کے لیے 10 ہزار روپے نقددیا۔میر لیاقت لہڑی نے سکول کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 40 کرسیاں فراہم کرنے اور ضرورت مند طالبات کو یونیفارمز دینے کا بھی اعلان کیا۔ ہدہ کونسل کے صدر عبد العزیز لانگو آور جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ سلیم بلوچ نے ہدہ کونسل کی جانب سے بھی 10 کرسیاں اور 25 طالبات کے لیے یونیفارمز دینے کا اعلان کیا، یہ تمام اقدامات طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔سکول کی وائس پرنسپل مس فضیلہ اور پرائمری سیکشن کی انچارج مس روبینہ بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر لیاقت لہڑی اور ہدہ کونسل کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے طالبات کی تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
کوئٹہ سے مزید