• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف سیاسی قوتیں یکجہتی کا مظاہرہ کریں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکر نے بیان میں ملک بھر اور خاص طور پر بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اس اہم مسئلے پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دہشتگردی کے عفریت سے نجات کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں، کیونکہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں بلکہ 25کروڑ عوام کا مشترکہ گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بے چینی کی ذمہ دار بھی سیاسی جماعتیں ہیں اور اس کے حل کیلئے بھی سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بیان میں مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔درایں اثناء انہوں نے بیان میں کہا کہ حکومتی بیانات کے مطابق اگر مہنگائی کم ہوئی ہے تو اس کا فائدہ کیوں عوام کو نہیں مل رہا۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار سمیت متعدد اداروں کی رپورٹس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے تو اس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچنا چاہئے لہٰذا ضروری ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنا کردار ادا کریں اور گرانفروشوں کے لئے کارروائی کی جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
کوئٹہ سے مزید