• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کے حقوق کیلئے ہر فورم ر آواز اٹھائی جائیگی‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اور سینئر نائب صدرارباب اقبال کاسی نے کہا ہے کہ کسی بھی پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ہمارا مقصد قائدنوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے مشن کی تکمیل اور ملک و صوبے کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ کارکنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ ان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگربھی موجود تھے۔کارکنوں نے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کو مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبے میں پارٹی کی واضح کامیابی مخلص کارکنوں کی محنت وپارٹی محبت کا واضح ثبوت ہے، کیونکہ کارکن ہی کسی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی قائدین سے کارکنوں کے مسائل بارے بات چیت کی جائے گی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کارکنوں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اور کسی کی باتوں پر توجہ نہ دیں ، ہم سب قائد نوازشریف کے سچے سپاہی ہیں اور ان کی قیادت میں ملک و صوبے کی ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ درایں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سحر گل کی ہدایت پر ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان نے ضلع کوئٹہ کا اجلاس اتوار22دسمبر کو طلب کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید