• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیاں پاکستان میں مداخلت کے مترادف ہیں‘حافظ محمدامجد اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر حافظ محمد امجد اسلام نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کو پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود بڑے پیمانے پر ہتھیار تیار کرتا اور دنیا بھر میں ان کا استعمال کرتا ہے، امریکہ کا یہ دوہرا معیار نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت بھی ہے امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے کیونکہ ا اس عمل سے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید