کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون سید غلام قادرشاہ بخاری نے چرس برآمد ہونے کے ایک ملزم عبدالغفار کو جرم ثابت ہونے پر 20سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم عبدالغفار کو مزید دو سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالغفار سے گذشتہ سال پولیس تھانہ بروری کے عملے نے 9کلو اور 900گرا م چرس برآمد گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ کر کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا عدالت نے چرس کی سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا۔سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا۔