• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی میزائل حملے جائز ہیں، خامنہ ای 4 سال بعد تہران میں نماز جمعہ کی امامت

بیروت ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے تقریباً چار سال بعد تہران میں نمازِ جمعہ کی امامت کی، انہوں نے خطبے میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کو ’مکمل طور پر جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایرانی میزائل حملے اسرائیل کے جرائم کی کم سے کم سزا ہیں،مسلمانوں کا دشمن ایک ہی ہے جس کے خلاف افغانستان سے یمن تک اور ایران سے لبنان اور غزہ تک سب کو متحد ہونا ہو گا، 7اکتوبر 2023کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی برسی سے قبل انہوں نے ایک بار پھر حماس کے حملے کا دفاع کیا اور فلسطینی تنظیم کی جانب سے اسرائیلی فوج کیخلاف مزاحمت کی ستائش کی ۔‘آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب کے عربی حصے میں لبنان اور غزہ میں اپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے حسن نصر اللہ کی تعریف کی اور ان کا موازنہ حزب اللہ کے سابق سربراہان موسیٰ الصدر اور عباس الموسوی سے کیا۔انہوں نے خطے میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے اقدامات کی تعریف اور انہیں ’محورِ مزاحمت‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ اتحادی گروہ اسرائیل کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید