ملتان (سٹاف رپورٹر) گرل فرینڈ کی کال پر ملنے جانے والا شخص لاکھوں کی گاڑی سے محروم،پولیس نے تحقیقات شروع کردی، تفصیلات کے مطابق گلگشت پولیس کو کبیروالہ کےرہائشی عتیق الرحمان نے 15پر اطلاع دی کہ میری گرل فرینڈ فضا نے ملنے کی غرض سے مجھے ملتان گلگشت گول باغ بلوایا، جب میں پہنچا تو وہ میری گاڑی میں بیٹھی اور اسی اثنا میں اس کے دو نامعلوم ساتھی بھی گاڑی میں زبردستی بیٹھ گئے جو میری گاڑی نمبری 9397/lEDچھین کر فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہکی بابت تحقیقات شروع کردی۔