ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور رانا نوید کی ڈسٹرکٹ بار ملتان آمد، رانا نوید نے ڈسٹرکٹ بار ڈسپنسری میں مختلف میڈیسن کے کارٹن تحفے میں دئیے، وکلاء اور سائلین کے لئے ادویات کی فراہمی پر بار عہدیداران نے چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور کی کی کاوشوں کو سراہا ،کوآرڈینیٹر ڈسپنسری ایڈوکیٹ زاکر نقوی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار کی ڈسپنسری میں ضروری ادویات کی فراہمی پر رانا نوید کے مشکور ہیں ،بار کی ڈسپنسری میں روزانہ 2 سو سے زائد وکلاء اور سائلین کا چیک اپ ہوتا ہے اور ادویات دیتے ہیں، ہیلتھ حکام اور مخیر حضرات سے ادویات کی فراہمی پر وکلاء اور سائلین کا مفت علاج جاری رہتا ہے۔