• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بوائز سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹر میں صوبائی کمشنر بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین ایگزیکٹو کمیٹی عطا محمد کاکڑ و نظام الدین مینگل،صابر حسین نیازی ،عرفان احمد خان،عبدالقیوم بابئی ،عبدالواحد کاکڑ و شاہنواز کنرانی،چوہدری نیاز محمد اور عبدالغفور جماعتی نے شرکت کی اجلاس میں گذشتہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔جس کے مطابق عطا محمد کاکڑ سینئر صوبائی اسسٹنٹ کمشنر برائے ایڈ منسٹریشن ،صابر حسین نیازی صوبائی آرگنائزنگ کمشنر، عبدالقیوم بابئی سابق ڈائریکٹر سکول کو قائمقام سیکریٹری بلوچستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن، عرفان احمد خان کو فنانس سیکریٹری ،شاہنواز کنرانی کو چئیرمین فنانس کمیٹی و جبکہ ممبران میں عطا محمد کاکڑ و عرفان احمد خان و عبدالواحد کاکڑ و عمران نزیر کو رکن منتخب کیا گیا ہے جن کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے اس دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انھیں تندہی سے سکاوٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا باھمی رواداری و ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کیلئے طلبہ و نوجوانوں کی ذھنی و جسمانی نشو نما و غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ھوئے ہر مہینے صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کرنے کی ھدایت کی ساتھ ساتھ ادارے میں مالی بحران سے نمٹنے کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ رضاکارانہ سرگرمیوں کے تسلسل میں تعطل نہ آئے حکومت سمیت مخیر حضرات سے تعاون حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید