کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی ،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگر نے کہا ہے ملک کو سیاسی بحران کا شکار بنانے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی،عین شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج غیر قانونی اور سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج کی کال سے واضح ہوگیا کہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں۔ حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی، 2018میں سی پیک منصوبے اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے کا خمیازہ آج تک عوام بھگت رہے ہیں، عوام انتشار ی ٹولے کو پہچان چکے ہیں اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو کسی صورت ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔