ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان وومن ونگ کی خواتین وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو 24ء میں شرکت کے لیے پرعزم، معیاری اور بین الاقوامی معیار کی مصنوعات سٹالز کی شان بنیں گی،اس سلسلہ میں کنوینئر وومن ونگ مسز رومانہ تنویر شیخ کی زیر صدارت وومن ونگ کا ایک اہم اجلاس ایوان تجارت و صنعت ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مسز ارم اقبال ، میڈم رانی، سجیہ گردیزی، فاطمہ زہرہ، بشریٰ دائود اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر وومن ونگ مسز رومانہ تنویر شیخ نے کہا کہ وومن انٹر پرینورز وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو 24ء میں ملتانی ثقافت کو اجاگر کریں اور معیاری مصنوعات کو اسٹالز کی زینت بنائیں، جلد ملتان ایوان تجارت و صنعت میں بھی شوکیس بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹریڈ شو میں اسلام آباد سے مختلف ممالک کے سفراء کمرشل اتاشیز وزٹ کریں گے جب کہ اس دوران فیشن شو اور کلچرل نائٹ بھی منعقدکی جائےگی۔