• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میںچوری، قفل شکنی کی وارداتیں، شہری 9 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر، چوری، قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 9موٹر سائیکلوں، موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ نیو کٹاریاں میں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر زبیر محمود سے موٹر سائیکل اور پرس 35ہزار اور دیگر کاغذات‘ تھانہ صادق آباد کے علاقہ خرم کالونی میں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد علی حمزہ سے موبائل، تھانہ ائرپورٹ ایریا چکلالہ سکیم تھری میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عماد خان اور عزیز سے موبائل اور 6ہزار روپے، تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ صدیقی چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار محمد نوید مغل سے موبائل، تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کشمیریاں میں 2موٹر سائیکل سوار محمد رمضان کا موبائل، تھانہ صادق آباد کے علاقہ النور کالونی میں 2موٹر سائیکل سوار چن زیب عباسی سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ گوجر خان کے علاقہ کڑولی میں سفیان کے گھر کے تالے توڑ کر ایک موٹر سائیکل، اے سی اور دیگر قیمتی سامان مالیتی 3لاکھ روپے چوری کر لیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ سے افتخار احمد کا موٹر سائیکل، تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے شاہد رشید، تھانہ نصیر آباد کے علاقہ سے ثاقب ندیم، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سے علی رضا صفیر، تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ سے محمد فاروق اور حامدرزاق جبکہ تھانہ روات ایریا بحریہ ٹاؤن سے وقار حبیب کے موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید