• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے جو کہا تھا علی امین نے کرکے دکھایا، بیرسٹر سیف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف سے اگر کہیں خطرے کا تاثر تھا بھی تو وہ ختم ہوگیا ہے،علی امین کے خلاف عمران خان کوئی کارروائی نہیں کریں گے چونکہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گنجائش رکھنی ہے،مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہاکہ جو عمران خان نے کہا تھا وہ علی امین نے کر کے دکھایا او رمیں سمجھتا ہوں علی امین اور کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم سیاسی جماعت ہیں ٹی ٹی پی نہیں ہیں کہ اسلحہ اٹھا لیں ہم اپنے لیڈر کو چھڑانے کے لیے احتجاج ہی کرسکتے ہیں،نمائندہ خصوصی جیو نیوز اعزاز سیدنے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں پوری انڈراسٹنڈنگ کے ساتھ آئے تھے اور طاقتور حلقوں کو یقین دلایا تھا کہ دھرنا دے کر نہیں بیٹھیں گے وہ احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور حاضری ضرور دیں گے اور پھر کے پی ہاؤس چلے جائیں گے۔ اور ہماری اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس سے وہ طاقتور ادارے کے دفتر چلے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف سے اگر کہیں خطرے کا تاثر تھا بھی تو وہ ختم ہوگیا ہے۔ ڈی چوک تک پہنچنے والے لوگ بہت کم تعداد میں تھے۔جلوس سے آنیو الے لوگ نہیں تھے وہ اسلام آباد کے رہائشی تھے ۔جب یہ افواہ پھیلی کہ علی امین فرار ہوگئے ہیں تو جو تھوڑا بہت پی ٹی آئی کے ورکرز میں حوصلہ تھا وہ بھی ٹوٹ گیا ۔ان کے شاعر ہیں احمد فرہاد وہ قید بھی رہے ایک سنگر ہیں جن کے ساتھ ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی انہوں نے جیو کو بھی بتایا کہ لیڈر شپ نے زیادتی کی ہے اور ہمیں پارٹی کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا ان چیزوں سے بھرا پڑا ہے پی ٹی آئی ورکرز احتجاج کر رہے ہیں۔جب یہ جلسے سے غائب ہوئے ہیں میں نے کہا تھا یہ غلط کام کر رہے ہیں اور یہ وہاں سے گاڑی کی ڈیگی میں نکلے ہیں۔منہال ریسٹورنٹ سے آگے جائیں تو خیبرپختونخوا کی سڑک شروع ہوجاتی ہے وہاں سے یہ ہری پور میں داخل ہوئے ہیں رات انہوں نے عمر ایوب کے گھر بسر کی ہے اور صبح تیار ہو کر اسمبلی پہنچ گئے۔میرا خیال ہے کہ علی امین نے سمجھا کہ میں نے مولا جٹ کا کردار ادا کر دیا ہے تو یہ کافی ہے اور اب جو میری وزیراعلیٰ کی حیثیت ہے اس کے فرض ادا کروں پھر انہوں نے سنتیں ادھر ادا کردیں فرض بعد میں ادا کر دیئے۔

اہم خبریں سے مزید