ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس (ر) محمد قاسم خان کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان آمد پر سابق صدر ہائیکورٹ بارملک حیدر عثمان،صدر ملک سجاد حیدر میتلا،جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملک مسرور حیدر،رانا غلام حسین نے انہیں خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا ۔محمد قاسم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار میرے سر کا تاج ہے ۔