راولپنڈی ،پنڈی گھیب(سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)راولپنڈی ڈویژن میں تین حادثات میں 3ا فراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔ٹریفک حادثہ میں 18سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،چکری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے 18 سالہ نوجوان ، پنڈی گھیب میں کار و موٹرسائیکل تصادم میں 35 سالہ شخص جان کی بازی ہار گئے ۔ جبکہ پنڈ ی گھیب کے علاقہ کھڑپہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان کی راہگیر کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ، راہگیر شدید زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چکری کو مشتاق سکنہ گھیلاکلاں نے بتایاکہ میرا بیٹامحمد دانیال بعمر 18سال نجی کمپنی میں کام کرتاتھا وہ اپنے دوست یاسر محمود کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چکری اڈے سے واپس آرہے تھے توگھیلاں کلاں کی جانب سے ایک تیزرفتار ڈمپر آیا جس نے سامنے رانگ سائیڈ پر آکرمیرے بیٹے کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جوکہ میرابیٹا روڈ پر گرگیا اور نامعلوم ڈمپر ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ڈمپر چلاتے ہوئےاسے کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ، چکری پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کوگرفتار کر کے ڈمپر قبضہ پولیس میں لے لیا ۔ ادھرشہباز پور کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 35سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا. واقعہ کے مطابق سابق چیئرمین یو سی کھڑپہ ملک غلام ربانی اعوان مرحوم کا بھتیجا 35 سالہ سجاد بنارس اعوان تصادم میں شدید زخمی ہوگیا۔