• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی پر گھرآتے حساس ادارے کا ملازم دوران ڈکیتی فائرنگ سے قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چھٹی پر گھرآتے حساس ادارے کے ملازم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،تھانہ چونترہ کو محمدحسین نے بتایاکہ ملوکال چکری کارہائشی ہوں اور زیرتعلیم ہوں ،میرا بڑابھائی محمدادیب جوکہ پاک آرمی میں ملازم ہے جوکہ 20فروری کی شب چھٹی پرگھرآرہاتھاجس نے مجھے فون کیاکہ براستہ موٹروے چکری انٹرچینج آرہاہوں آپ مجھے موٹرسائیکل پر لینے آجاؤ،جس پر میں موٹرسائیکل پراپنے بھائی کولینے چکری اڈا گیا،رات 9بج کر 50منٹ پر میرابھائی آیا اس کے ہمراہ اس کادوست رحمت خان ساکن ضلع مردان بھی تھا،میرے بھائی نے کہاکہ آپ چکری اڈے پررکو میں رحمت خان کو سہال اڈے تک موٹرسائیکل پرچھوڑ کر واپس آتاہوں جومیرابھائی ادیب اور رحمت خان موٹرسائیکل پرسہال اڈے کی طرف روانہ ہوگئے ،جوکافی دیر تک میرابھائی واپس نہ آیاتومیں نے اپنے بھائی کے فون پر کال کی تورحمت خان نے فون اٹینڈ کیا اور بتایاکہ 3لڑکے موٹرسائیکل پرآئے اور آپ کے بھائی کوموٹرسائیکل روکنے کاکہا۔
اسلام آباد سے مزید