• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن، 13 ہزار لیٹر جعلی دودھ کا محلول برآمد

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے جعلی دودھ بنانے والا بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔ کارروائی لہتراڑ روڈ کے قریب ایک رہائشی مکان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران تقریباً 13 ہزار لیٹر جعلی دودھ کا محلول قبضے میں لیا گیا جو خشک پاوڈر اور بناسپتی گھی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران 480 کلوگرام بناسپتی گھی، 50 کلو خشک پاوڈر اور جعلی دودھ بنانے میں استعمال ہونے والی مشینری بھی برآمد کی گئی۔محلول سے تعلی دودھ تیار کرکے رمضان المبارک کے دوران جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سپلائی کیا جانا تھا ۔برآمد کئے گے محلول سے کم از کم پچاس ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جاسکتا تھا۔
اسلام آباد سے مزید