اسلام آباد (ایوب ناصر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد نے بڑی کارروائیکی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی نگرانی میں نجی ہاؤسنگ سو سائیٹی کے فیز ون کے ایک گھر سے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا، ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس قبضہ میں لے لئے گئے ، ایف آئی اے کے مطابق نجی ٹاؤن فیز ون کی ایک رہائشی عمارت میں ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس کی غیر قانونی طور پر تیاری کی جارہی تھی۔ ڈییٹل آلات کی تیاری کے حوالے سے رجسٹریشن بھی نہیں کرائی گئی تھی۔