کینیڈین مصنفہ جیسیکا ویٹ نے اپنے شوہر کی موت کے تقریباً 10 سال بعد حیران کُن انکشاف کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیسیکا ویٹ نے حال ہی میں اپنی یادداشت ’Widow's Guide to Dead Bastards ‘ کے عنوان سے شائع کی ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہنگامہ برپا کر دیا۔
مصنفہ نے اپنی یادداشت پر مشتمل اس کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ جب اسے اپنے مرحوم شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا تو اس نے اس کی راکھ کھا لی۔
خیال رہے کہ خاتون مصنفہ کے شوہر کی موت 2015ء میں کام کے سلسلے میں ٹیکساس کے دورے کے دوران ہوئی۔
شوہر کی موت کے فوراً بعد خاتون کو علم ہوا کے اس کے شوہر نے متعدد بار مختلف خواتین کے ساتھ ملوث ہو کر اس سے بے وفائی کی ہے۔
مصنفہ نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد جب اس کی بے وفائی کا علم ہوا تو میں نے اس کی راکھ کھا لی تھی۔
مصنفہ نے اپنی کتاب میں اپنے غم، دھوکا دہی اور شوہر کی دھوکے بازی پر جذباتی ردِعمل کو بیان کیا ہے۔