• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: وزرا کا جعلی کوآرڈینیٹر بن کر فراڈ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان ونگ نے وزیراعظم پاکستان سمیت حکمران جماعت کے وزرا کا جعلی کوآرڈینیٹر بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزم احمد نے خاتون کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر 45 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے خاتون کا موبائل ہیک کرکے ویڈیوز اور تصاویر نکالیںگرفتار ملزم سے جعلی اپوائنٹمنٹ سمیت تعریفی سرٹیفکیٹ بھی برآمد ہوئی جبکہ ملزم سے جعلی سرٹیفکیٹ سمیت وزٹنگ کارڈ بھی برآمد ہوئےملزم احمد چشتی اوکاڑہ کا رہائشی ہے, ادھر عدالت نے ملزم کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔