• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگشت پولیس کی زیر حراست سنگین وارداتوں کا ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرار

ملتان( سٹاف رپورٹر )تھانہ گلگشت پولیس کی زیر حراست سنگین وارداتوں کا ملزم فرار ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگیا تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت میں درج مقدمہکے ملزم رمضان کو گلگشت پولیس کا اے ایس آئی علی اصغر دیگر کانسٹیبلوں کے ہمراہ ضلع کچہری میں سول جج کی کورٹ میں لایا جس کی فائل مکمل نہ ہونے پر فاضل جج نے سرزنش کی تو زیر حراست ملزم پولیس کو چکمادیکر احاطہ عدالت سے ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا ،واقعہ حکام کے نوٹس میں آیا تو اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے تحقیقات شروع کا آغاز کردیا ۔تاہم ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا ہے۔
ملتان سے مزید