• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان میں ریلوے پُل کی تعمیر مکمل ، جعفر ایکسپریس11اکتوبر سے دوبارہ چلے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) بولان میں ریلوے پُل کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے ،ریلوے حکام کے مطابق اس ٹریکٹ پر ٹرائل شروع کردیا گیا ہے،11 اکتوبر سے جعفر ایکسپریس دوبارہ سے چلے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاولنگر سمہ سٹہ سیکشن کی بحالی کا پی سی ون بھی بن گیا ہے ،جبکہ ڈی جی خان سیکشن کی بحالی کے لئے بھی فنڈز مانگ لئے گئے ہیں ، دریں اثناء چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی ریکارڈ آمدن اور ریلوے کی کارکردگی دیکھتے ہوئے حکومت نے اس سال 109 ارب کا ٹارگٹ دیا ہے ۔
ملتان سے مزید