• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جدہ سے آنے و لے 36مسافروں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر )غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جدہ سے آنے و لے 36مسافروں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا، معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پروازجدہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر لائن مسافروں کو لیکر پہنچی تو دوران کلیئرنس 36مسافروں کو ایف آئی اے تحویل میں لیں لیا جن میں سے14 مسافر بلال حسن ، ارشد بیگ ، عبداللہ ، اسماعیل خان ، اعجاز خان ، اعجاز علی ، رومان خان ، راجہ سیال ، عامر صدیقی ، سحر گل ، یاسر ، محمد حسن اور محمد ارسلان کو سرکل آفس منتقل کیا گیا ایف آئی اے کے مطابق ایئر پورٹ سے تحویل میں لیے گئے مسافر جدہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کو جیل سے رہائی کے بعدجدہ حکام نے ملتان ایئر پورٹ روانہ کیاتھا جن میں حساس نوعیت کے کیسز میں شامل 14افراد کو سرکل آفس منتقل کیاگیا دیگر کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔