• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال پور:ڈکیتی کی کوشش کے دوران 2ڈاکو وین کی ٹکر سے ہلاک

ملتان، جلال پورپیر والہ (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) ڈکیتی کی کوشش کے دوران 2 ڈاکو وین کی ٹکر سے ہلاک، ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا، بستی لانگ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں پولٹری فارم کی وین کو روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور نے گاڑی بھگائی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے آ گئے، ڈرائیور نے گاڑی ڈاکوؤں پر چڑھا دی اور سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، تینوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے، پولیس موقع پر پہنچی تو ایک ڈاکو فرار ہو گیا، دو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جو راستے میں ہی ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت 26 سالہ محمد عمر اور 28 سالہ شاہد گھلو کے نام سے ہوئی، عمر جلال پور سٹی کی آبادی جانبازہ پورہ محلے کا رہائشی تھا۔
ملتان سے مزید