ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی پلان نہیں تھا۔ سپنرز پر اٹیک کرنا انکی گیم ہے۔ کوئی بھی سپنر ہووہ اس پر اٹیک کرتے ہیں انہیں لگتا ہے ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے گا۔ وکٹ پر کافی کریکس کھل رہے ہیں۔ امید ہے اٹیکنگ کرکٹ میں انگلینڈ غلطیاں کرے گا،انہوں نے کہا کہ انکی کوشش یہی ہوتی ہے وہ اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔ انگلینڈ ایک اچھی ٹیم ہے۔سلمان علی آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 1 ہزار رنز مکمل کرلیے۔انگلش ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹیون فن نے ملتان ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ پر سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر سٹیون فن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہےانکا کہنا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچے قالین کی طرح لگتی ہے۔